ہائیکورٹ بارکا اجلاس، لائبریری کی توسیع کے معاملے پر آڈیٹوریم کے بجائے ہال مکمل کرنے کی تجویز منظور

ہائیکورٹ بارکا اجلاس، لائبریری کی توسیع کے معاملے پر آڈیٹوریم کے بجائے ہال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ بار کے اجلاس میں لائبریری کی توسیع کے معاملے پر آڈیٹوریم کی بجائے صرف ہال مکمل کرنے کی تجویز متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی ۔جبکہ سانحہ ڈسکہ کے حوالے سے تفصیلات بھی ممبران کے سامنے رکھی گئیں۔گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ بار کااجلاس عام ایسوسی ایشن کے صدر پیر محمد مسعود چشتی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ انہوں نے سانحہ ڈسکہ کیس کی پیش رفت اور لائبریری توسیع میں مجوزہ تبدیلی کے متعلق ممبران کو آگاہ کیا۔انہوں نے ہاوس کو بتایا کہ سانحہ ڈسکہ کیس کی سماعت آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اس کا فیصلہ متوقع ہے ۔ پیر محمد مسعود چشتی نے ہاوس کو بتایا کہ لائبریری کی توسیع کا بقایا تعمیری کام اسی ہفتہ کے اندر شروع کرنے کا ہمارا پروگرام ہے۔ موجودہ کابینہ نے مختلف ماہرین تعمیرات سے پہلے سے طے شدہ تعمیری منصوبہ کے متعلق معلومات حاصل کیں ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیاکہ آڈیٹوریم کی بجائے صرف ہال مکمل کیا جائے لہذا جنرل ہاوس کے سامنے رائے شماری کے لئے یہ تجویز پیش کی جا رہی ہے کہ گیلری کو نقشہ میں شامل نہ کیا جائے بلکہ گیلری کے فرش سے ہی ہال کی بقایا چھت کو مکمل کر کے اسکی تزئین و آرائش کا کام شروع کرا دیا جائے۔
تجویز منظور

مزید :

صفحہ آخر -