آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کاہنگامی اجلاس دبئی میں طلب کر لیا

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کاہنگامی اجلاس دبئی میں طلب کر لیا

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے شریک چےئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ بالخصوص بدین میں پیپلز پارٹی کی کچھ نشستوں پر شکست اور باغی زوالفقار مرزا کی کامیابی پر پیپلز پارٹی سندھ کے سینئررہنماؤں کا دو روزہ ہنگامی اجلاس 25اور26نومبر کودبئی میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے صرف صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کو طلب کیا گیا ہے تاکہ ان سے بھی بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے بارے میں مشاورت کی جائے گی جبکہ جلاس میں سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی اور بدین میں مرزا گروپ کو ضلعی چےئرمین کے انتخابات میں شکست دینے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

اجلاس

مزید : صفحہ آخر