این اے122میں ووٹوں کی منتقلی ،تحریک انصاف کاصوبائی الیکشن کمشنر کوخط

این اے122میں ووٹوں کی منتقلی ،تحریک انصاف کاصوبائی الیکشن کمشنر کوخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)لاہور کے حلقہ این اے122میں ووٹوں کے اندراج اور منتقلی کیلئے اعداد و شمار کی تصدیق اور ووٹوں کے ساتھ منسلک فارم اے اور دیگر کوائف کی فراہمی کیلئے تحریک انصاف نے صوبائی الیکشن کمشنر سے تین نکاتی وضاحت طلب کرلی ہے ،پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی طرف سے صوبائی الیکشن کمشنر مسعود ملک کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے122میں 18سال کی عمرہونے کے باعث ووٹ دینے کے اہل لوگوں کی فہرست پیش کرے ، این اے122میں ایسے گھرانوں کی بھی فہرست فراہم کی جائے جہاں 18سال کی عمر کے باعث ووٹوں کا اندراج کیا گیا ہے ،اسی طرح اس امر کے بھی شواہد مانگے گئے ہیں کہ 18سال کی عمر والے ووٹرز کے گھرانے این اے122کے علاوہ پہلے کہیں اور رجسڑڈ تھے یا نہیں ،الیکشن کمشنر کو دی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طر ف سے این اے122میں ووٹوں کی منتقلی و اندراج کے دیے گئے اعداد و شمار میں تضاد پایا گیا ہے اور فارم اے812کی بجائے 722نکلے ہیں ،اسی طرح جامع نعیمیہ سمیت 5ایسی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ایک ہی گھر میں 30سے 50ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے جو ایک ہی بلاک کورڈ 186840101کے تحت آتے ہیں تحریک انصاف نے حلقے میں درج ہونے والے ایسے 17082ووٹوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں جن کے ایڈریس این اے122سے باہر کے ہیں ،اسی طرح 4542 فوتگی کے باعث ختم ہو جانے والے ووٹوں کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی مانگے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف این اے122کے الیکشن سے مطمئن نہیں ،صوبائی الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کے تفصیلی خط کا جواب دیں ۔
این اے122

مزید :

صفحہ آخر -