آصف زرداری کا معروف شاعر و ادیب جمیل الدین عالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

آصف زرداری کا معروف شاعر و ادیب جمیل الدین عالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی ادب کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمیل الدین عالی اپنی تحریروں اور شاعری میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مرحوم نے کئی قومی ترانے لکھ کر ملک کی خدمت کی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : صفحہ آخر