’’شہباز شریف نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے مستحسن اقدامات کئے ہیں‘‘
لاہور(جنرل رپورٹر) خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’’شرکت گاہ‘‘ کے وفد نے ملاقات کے دوران خواتین کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے کے لئے پنجاب حکومت کے تاریخی اقدامات پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد کی سربراہ فریدہ شہید اور غیر ملکی مندوبین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں ان سے خواتین کو با اختیار بنانے میں خاطرخواہ مدد مل رہی ہے اور خواتین کوترقی کے سفرمیں شامل کرنے کیلئے بلا شبہ یہ تاریخی اقدامات ہیں ۔ وفد کی اراکین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کی معاشی ترقی کے لئے عملی اور حقیقی اقدامات کر کے سبقت لی ہے اور اس ضمن میں صوبہ پنجاب میں ضروری قانونی سازی کی گئی ہے جو کہ پنجاب حکومت کا مستحسن اقدام ہے ۔
مستحسن اقدامات