حزب اختلاف کے رہنماؤں کو پھانسی ، پاکستان کی مذمت پر بنگلہ دیش سیخ پا، ہائی کمیشن کو طلب کر کے احتجاج

حزب اختلاف کے رہنماؤں کو پھانسی ، پاکستان کی مذمت پر بنگلہ دیش سیخ پا، ہائی ...

 ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش نے جنگی جرائم کے الزام میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے دو سیاسی رہنماؤں کی پھانسی پرپاکستانی حکومت کی تنقید کے بعد ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کووزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے قائمقام سیکرٹری خارجہ میزان الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر شجاع عالم کو طلب کرکے حزب اختلاف کے رہنماؤں کی پھانسی پر پاکستانی تنقید پر شدیداحتجاج کیا گیا ہے ۔میزان الرحمان کاکہنا تھاکہ حزب اختلا ف کے رہنماؤں کی پھانسیوں پر پاکستانی تنقید ناقابل قبول ہے ۔انکا کہنا تھاکہ علی احسن مجاہد اور صلاح الدین کی پھانسی پر پاکستانی دفتر خارجہ کے تنقیدی بیان جاری ہونے کے فوری بعد پاکستانی ہائی کمشنر کوطلب کیا گیا ۔دوسری جانب بنگلہ دیشی وزیروں نے بھی پاکستان کی جانب سے حزب اختلاف کے رہنماؤں کو پھانسی دےئے جانے پر تنقید کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے ۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ شہریار عالم کاکہنا ہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات میں بولنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...