پاک افغان تجارت کے فروغ کے لئے ویزے کے حصول میں نرمی کرنا ہوگی ، اسحاق ڈار

پاک افغان تجارت کے فروغ کے لئے ویزے کے حصول میں نرمی کرنا ہوگی ، اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پیش رفت ہوئی ہے‘ دونوں ملکوں میں تجارت کے فروغ کے لئے ویزے کے حصول میں نرمی کرنا ہوگی‘ طور خم جلال آباد شاہراہ اگلے سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی‘ رحمن بابا میں ایک ہزار طلباء کے لئے ہاسٹل کی تعمیر بھی اگلے سال مکمل کرلی جائے گی‘ افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ پیر کو پاکستان افغانستان مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے دسویں اجلاس میں تجارت‘ توانائی ‘ ریلوے اور سڑکوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں باہمی تجارت کے حجم میں اضافے‘ سکیورٹی ویزے کے معاملات ‘ چمن کو قندھار اور پشاور کو جلال آباد سے ریلوے کے ذریعے ملانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا مختلف فیصلوں پر افغانستان کے جواب کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان افغانستان مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس جلد ہوگا۔ تجارت کے فروغ کے لئے ویزے کے حصول میں نرمی کرنی ہوگی۔ پاکستان افغانستان منصوبوں بارے افغان حکومت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ طور خم تک جلال آباد شاہراہ اگلے سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔ رحمن بابا میں بھی ایک ہزار طلبہ کے لئے ہاسٹل کی تعمیر اگلے سال کے وسط تک مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لئے امن و خوشحالی یکساں طور پر اہم ہے افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں

مزید :

صفحہ اول -