یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے لیٹر تک کمی کا امکان

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے لیٹر تک کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 نومبر کو ارسال کی جائے گی جس کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4.50 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 3.50 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 4.10 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -