چیف سیکرٹری کے خلاف ایک ہی دن میں دائرتوہین عدالت کی دو درخواستوں پرنوٹس جاری

چیف سیکرٹری کے خلاف ایک ہی دن میں دائرتوہین عدالت کی دو درخواستوں پرنوٹس ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل کے خلاف ایک ہی دن میں دائرتوہین عدالت کی دو درخواستوں پرنوٹس جاری کردیئے ہیں ۔چیف جسٹس اعجازالاحسن کی عدالت میں ننکانہ صاحب کی رہائشی رخشندہ افتخارکی جانب سے خضرحیات گوندل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ اس کے بھائی آغافضل عباس سمیت دیگرکے ساتھ وراثتی اراضی کی تقسیم نہ ہونے پراس نے تحصیلدارننکانہ کودرخواست دی۔عدالت نے 11ستمبرکو درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری کوجلدفیصلہ کرنے کاحکم دیا۔دوسرے کیس کی سماعت مسٹرجسٹس عابدعزیزشیخ نے کی ۔اس کیس میں درخواست گزاراحمدندیم گل نے موقف اختیارکیاکہ ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈسی سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن محمدزمان وٹوکے خلاف زیرالتواانکوائری پرنظرثانی کے حوالے سے درخواست دی۔عدالت نے 23 ستمبر2015ء کودرخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری کومعاملے کافیصلہ کرنے کاحکم دیاجس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر