توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لائیوسٹاک سے 16دسمبرتک جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لائیوسٹاک سے 16دسمبرتک جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق سے 16دسمبرتک جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عابدعزیز شیخ نے محکمہ لائیوسٹا ک کے گریڈ 17کے فرازگل ، محمد نعمان ، محمد سیف اللہ، علاؤالدین ، صباء مسعود ، خدیجہ الکبریٰ اور انا طفیل افسران کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے طلعت فاروق شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ان کے موکل 2007ء میں کنٹریکٹ پرگریڈ 17میں ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر بھرتی ہوئے۔مستقل نہ کرنے پرانہوں نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،عدالت نے 5نومبر2015ء کو درخواست گزاروں کے حوالے سے حکم جاری کیاکہ تاحکم ثانی انہیں ان کے عہدوں سے نہ ہٹایا جائے۔ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری لائیوسٹاک کے حکم پر درخواست گزاروں کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ،اس کیس کی مزید سماعت 16دسمبر کو ہوگی ۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -