ججوں کو مائی لارڈ کہنے کیخلاف درخواست منظور ، فریقین بحث کیلئے طلب

ججوں کو مائی لارڈ کہنے کیخلاف درخواست منظور ، فریقین بحث کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو مائی لارڈ کہنے کے خلاف دائر متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو یکم دسمبر کوبحث کے لئے طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ 1980 ء کے صدارتی آرڈیننس کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو مائی لارڈ اور یور لارڈ شپ کہنے پر پابندی عائد ہے ۔اس آرڈیننس کے ذریعے اعلی عدلیہ کے ججز کو جناب عالی، سر اورمسٹر جسٹس مخاطب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالت نے جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی.۔

مائی لارڈ

مزید : صفحہ آخر