کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کی درخواست ضمانت میں پولیس سے ریکارڈ طلب

کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کی درخواست ضمانت میں پولیس سے ریکارڈ طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے افواج پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مواد کی تقسیم میں ملوث کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن معظم رشید کی درخواست ضمانت میں پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مسٹرجسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم معظم رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ سبز ہ زار میں افواج پاکستان کیخلاف نفرت انگیز مواد تقسیم کرنے اور شرانگیز ی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے، فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف آج 24نومبر کوریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔

مقدمہ درج

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...