دو افراد کا قاتل ٹرک ڈرائیور ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

دو افراد کا قاتل ٹرک ڈرائیور ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر قتل کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم بشیر احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسکے خلاف تھانہ مانوالہ میں شفاقت اور غفار کو دس ویلر ٹرالے کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے کے الزامات کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدعی مقدمہ روڈ ایکسیڈنٹ کو قتل قرار دے کر عدالت کو گمراہ کر رہا ہے. مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں اس نے ذاتی رنجش کا بدلہ لینے کے لئے جان بوجھ کر اپنے ٹرک کے نیچے دونوں افراد کو کچل کر ہلاک کیا. عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ضمانت مسترد ہوتے ہی ملزم پولیس کو چکمہ دے کر کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

ملزم فرار

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...