پیپلزپارٹی کی بنگلہ دیشی رہنماؤں کوپھانسی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

پیپلزپارٹی کی بنگلہ دیشی رہنماؤں کوپھانسی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد ...

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسی دےئے جانے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی رہنماؤں کا قتل انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، حکومت پاکستان اس کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کرے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری،نفیسہ شاہ، عزراافضل اور غلام مصطفے شاہ نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے دو رہنماؤں کو پھانسی دےئے جانے کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروادی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں متحدہ پاکستان کے حامیوں کا قتل انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،حکومت پاکستان بنگلہ دیش میں سیاسی رہنماؤں کے عدالتی قتل کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کرے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...