کراچی ، محکمہ انسداد دہشتگر دی کو دھماکہ سے اڑانے کی کوشش ناکام ، 5کلو وزنی بم برآمد

کراچی ، محکمہ انسداد دہشتگر دی کو دھماکہ سے اڑانے کی کوشش ناکام ، 5کلو وزنی ...

کراچی(آئی این پی )کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ساؤتھ کے دفتر میں بم کی اطلاع پر حساس اداروں کے اہلکاروں سمیت بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچا دفتر میں سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے عملے کو باہرنکال دیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دفترکی پارکنگ سے 5 کلو وزنی بم برآمد کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کے دفترکو بم سے اڑانے کے لئے دیسی ساختہ بم کا استعمال کیا گیا تھا جو شاپنگ بیگ سے مشابہہ تھیلے میں رکھا گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...