ڈی پورٹ ہونیوالوں کو امیگریشن قوانین کی روشنی مین واپس بھیجا جائے ، چودھری نثار
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈی پورٹیز کو امیگریشن قوانین کی روشنی میں واپس بھیجا جائے، ڈی پورٹ ہونے والوں کے خلاف واضح ثبوت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ یورپی یونین کے وفد سے ملاقات میں ڈی پورٹیز کے حوالے سے ری ایڈمیشن معاہدے پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ڈی پورٹیز کو امیگریشن قوانین کی روشنی میں واپس بھیجا جائے۔انہوں نے کہاکہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف واضح ثبوت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔