سا بقہ چیف جسٹس پاکستان افتخا ر محمد چودھری سے سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کے وفد کی ملاقات

سا بقہ چیف جسٹس پاکستان افتخا ر محمد چودھری سے سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی ...

لاہور(نامہ نگار)سا بقہ چیف جسٹس پاکستان افتخا ر محمد چودھری سے گزشتہ روز سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمدمدثر چوہدری کے ہمراہ وکلاء کے وفد جس میں غلام مجتبے چوہدری ، مرزا حسیب اسامہ ، چودھری ارشاد گجر، رانا عمران جاوید، چوہدری وسیم کھٹانہ اور چودھری شہزاد گجرنے ملاقات کی جس میں سابق چیف جسٹس کی جانب سے بنائی جانے والی ایک نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس کی جانب سے مذکورہ سیاسی جماعت کا اعلان 25دسمبر کوکیا جائے گا جس کی صدارت افتخار محمد چودھری خود کریں گے اور پارٹی کا پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی ،نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں ریٹائرڈ ججزصاحبان، وکلاء ،سول سوسائٹی اور نوجوان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔یہ بات کی قابل ذکر ہے کہ25د سمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا یوم ولادت اور کرسمس، قائداعظیم کی پیدائش بھی دن ہے اور اتفاق سے افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے احمد بالاج کی پیدائش کا دن بھی ہے۔ سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمدمدثر چودھری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سب کا احتساب چاہتے ہیں اور اس ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا ہوجبکہ دیگر مذکورہ بالاوکلاء کا کہنا تھا کہ سا بقہ چیف جسٹس پاکستان افتخا ر محمد چودھری نے بطور چیف کی حیثیت سے عوامی، ملکی اور قومی سطح کے حوالے سے اہم ترین فیصلے کئے جو قومی وسیع تر مفاد میں تھے،ان فیصلوں کی وجہ سے اداروں کی مضبوطی کا عمل شروع ہوا۔

مزید : صفحہ آخر