لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر عائد اعتراض دور

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر عائد اعتراض دور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کرنے کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ آفس کے اعتراض کو دور کردیا اور درخواست کو سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ فاضل جج نے اس درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت شروع کی تو درخواست گزار رضوان ذکاء گل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ہے جس سے مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو دیئے جانے والے اختیارات ایک ترمیم کے ذریعے واپس لے لئے گئے ہیں۔ حکومت کی ترمیم سے مقامی حکومتوں کو کمروز کیا جارہا ہے ۔ فاضل جج نے درخواست پر اعتراضات کو ختم کرتے ہوئے اس کو سماعت کے لیے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اعتراض دور

مزید :

صفحہ آخر -