ایم ایس سروسز ہسپتال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

ایم ایس سروسز ہسپتال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرعمرفاروق بلوچ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 30نومبر کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرعمرفاروق بلوچ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارسمیع اللہ خان کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس نے رنگ روڈ اتھارٹی میں گریڈ نو کے جونئیر پٹرول آفیسر کی بھرتی کے لئے درخواست دی۔ عدالت کے حکم کے باوجود ایم ایس سروسز ہسپتال نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر الیکٹرک سکیل کے مطابق اس کے قد کی پیمائش نہیں کروائی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔
ایم ایس

مزید :

صفحہ آخر -