سوناسمگلنگ کیس ، توفیق بٹ سمیت تین ملزمان کی ضمانتیں خارج

سوناسمگلنگ کیس ، توفیق بٹ سمیت تین ملزمان کی ضمانتیں خارج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہوہائیکورٹ نے سوناسمگلنگ کیس میں ملوث توفیق بٹ سمیت تین ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں جس کے بعد ملزموں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا۔ جسٹس عبدالسمیع خان نے سونے اورفارن کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث محمد توفیق بٹ سمیت محمد ندیم اورشیرعلی کی عبوری درخواست ضمانتوں کی سماعت کی۔ملزموں کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ ملزمان سے سونا اورفارن کرنسی برآمد نہیں ہوئی اورنہ ہی ان کے خلاف سمگلنگ کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہے۔ عدالت میں کسٹم آفیسر ناصرسمیت دیگرعملہ بھی پیش ہوا۔کسٹم آفیسراورسرکاری وکیل نے موقف اختیارکیاکہ ملزمان اب تک کی تفتیش کے مطابق ملزم قصوروارہیں، ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کی جائے۔کسٹم اہلکاروں نے ملزمان کو احاطہ ہائیکورٹ سے گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق محمد توفیق بٹ خود کو میاں نواز شریف کا قریبی دوست بتاتا ہے ۔

ضمانتیں خارج

مزید : صفحہ آخر