ہائیکورٹ میں نائب قاصدوں کے جعلی تقرر ناموں کا انکشاف

ہائیکورٹ میں نائب قاصدوں کے جعلی تقرر ناموں کا انکشاف

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں نائب قاصدوں کے جعلی تقرر ناموں کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ انکشاف اس وقت ہوا جب کاشف اور فلپس مسیح نامی دونوجوان بھرتی کے یہ حکم نامے لے کر جوائنگ کے لئے ا یڈیشنل رجسٹرار ایچ آر ریاض علی زیدی کے پاس پہنچ گئے ۔ریاض علی زیدی نے دونوں بھرتی لیٹرز کی تصدیق کی تو وہ جعلی نکلے جس پر ایڈیشنل رجسٹرار کے عملے نے فوری طور پر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، دونوں نوجوانوں نے ایڈیشنل رجسٹرار کے ربرو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں عدنان حسن شازل اور عدیل نامی نوجوان نے یہ بھرتی لیٹرز دیئے ہیں اور ان سے ایک ایک لاکھ روپے وصول کیا ہے ۔اس سلسلے میں ایڈیشنل رجسٹرار ریاض علی زیدی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں فریقین کا نجی معاملہ ہے، ہائیکورٹ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انکشاف

مزید : صفحہ آخر