یونین کونسل 198شادمان میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار

یونین کونسل 198شادمان میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے یوسی 198شادمان میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم کر دیا۔دو رکنی بنچ نے یوسی 198شادمان سے نومنتخب چیئرمین مردان زیدی اور وائس چیئرمین جہانگیر خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے یوسی 198شادمان میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا ہے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے، آئین اور قانون کے مطابق صرف الیکشن ٹربیونل ہی کسی انتخابی تنازع پر کوئی فیصلہ جاری کر سکتا ہے، ہائیکورٹ کو براہ راست اختیار نہیں ہے ، فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد یوسی 198شادمان میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی اورمعاملہ الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس یونین کونسل میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر