تحریک انصاف کا موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے خورشید شاہ سے رابطے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں موثر اپوزیشن کیلئے خورشید شاہ سے رابطہ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خورشید شاہ پیپلز پارٹی کے نہیں اپوزیشن کے لیڈر ہیں اس لئے وہ تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق کا ہمارے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے، ہمیں قومی اسمبلی میں اجلاس کیلئے کمرہ تک نہیں دیا گیا جبکہ سپیکر ہمارے بل ایجنڈے میں شامل نہیں ہونے دیتے۔