حکمرانوں نے لاہور کو ’’’احتجاج کا گڑھ ‘‘بنادیا ،چودھر ی سرور

حکمرانوں نے لاہور کو ’’’احتجاج کا گڑھ ‘‘بنادیا ،چودھر ی سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں نے لاہور کو ’’’احتجاج کا گڑھ ‘‘بنادیا ہے ‘تحر یک انصاف پیرا میڈ یکل سٹاف سمیت اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر نیوالوں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے ، وہ اپنے دفتر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے کی انتخابی مہم کی تیاریوں کی حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب عمرسرفراز چیمہ اور رکن پنجاب اسمبلی شعیب احمد صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے ،چودھری سرور نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مر حلے میں بھی تحر یک انصاف حکمرانوں کو ٹف ٹائم دیگی ۔

چودھر ی سرور

مزید : صفحہ آخر