خاتون کو آگ لگا کر جلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

خاتون کو آگ لگا کر جلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے خاتون کے چہرے اور بازو کو آگ لگا کر جلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مسٹرجسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم جاوید عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل پنجاب مظہر شیر اعوان نے پولیس ریکارڈ جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ متاثرہ خاتون ریحانہ بی بی نے ملزم کو خود شناخت کیا جبکہ گواہوں نے بھی ملزم کے خلاف شہادت ریکارڈ کرائی ہے۔

ضمانت مسترد

مزید : صفحہ آخر