معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی کو انسانیت کی خدمت پر بھارت میں مدرٹریسا انٹرنیشنل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی کو انسانیت کی خدمت پر بھارت میں مدرٹریسا ...

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سماجی رہنما بیگم بلقیس ایدھی کو انسانیت کی خدمت پر بھارت میں مدرٹریسا انٹرنیشنل ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق بلقیس ایدھی سنٹر میں 12سال سے زائد عرصہ تک گونگی بہری بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے اور ہر طرح سے اس کا خیال رکھنے کے اعتراف میں بلقیس بانو کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بلقیس ایدھی کو گذشتہ روز بھارت میں اس ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے۔بلقیس ایدھی نے ایشین ایج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے سنٹر میں 12سال گیتا کی پروریش کی ، گیتا گیارہ برس کی تھی جب وہ ہمارے پاس آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیتا گونگی اور بہری تھی لہذا جب ہم نے اس سے بات کی کوشش کی تو وہ بھول نہیں سکتی اس نے صرف مندر میں لگی گھنٹیوں سے متعلق اشارے کئے تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ بھارت سے آئی لگتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کچھ لوگ ہیں جو صرف نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔ مجھے مرحوم بے نظیر بھٹو نے ایک بار سیاست میں آنے کی دعوت دی تاکہ دونوں ملکوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکوں تاہم میں نے انکار کر دیاکیونکہ سیاست ایک بْرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست صحیح راہ نہیں ہے ، اچھے کام کرنے والوں کو پاکستان میں سزائے موت ملتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...