ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب نے باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا

ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب نے باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )نیب نے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اور آصف زرادری کے دوست ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب نے باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ان پر زمینوں پر قبضے،گیس کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ اور تین ممالک میں اثاثے بنانے کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب نے بھی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا رینجرز سے ریمانڈ ختم ہوتے ہی انہیں نیب حکام گرفتار کر لیں گے۔یاد رہے ڈاکٹر عاصم اس وقت رینجرز کے90روزہ ڈیمانڈ پر ہیں.یہ اطلاعات بھی ہیں ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ,ان پر الزام ہے کہ وہ اپنے ہسپتال میں القاعدہ جنگجو?ں کو طبی سہولیات فراہم کرتے رہے ہیں

مزید : صفحہ آخر