حافظ آباد،انجن آئل سازفیکٹری میں دھماکہ،ایک مزدور جاں بحق

حافظ آباد،انجن آئل سازفیکٹری میں دھماکہ،ایک مزدور جاں بحق

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حافظ آباد میں بٹیر ے کے قریب علی پور روڈ پر واقع موبل آئل تیار کرنے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی۔ فیکٹری میں کام کرنے والاعلی پور چٹھہ کا رہائشی 25سالہ غریب محنت کش محمد عارف ہلاک جبکہ کلیانوالہ کا رہائشی محمد صدیق جو کہ ویلڈنگ پلانٹ پر کام کررہے تھا، شدید زخمی ہوگیا۔ دھماکہ کی وجہ سے فیکٹری کی دیواریں اور چھت نیچے آگری۔جبکہ مالک فیکٹری سے غائب ہوگیا۔ ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے زخمی مزدور کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں جعلی موبل آئل تیار کیا جاتا ہے جس سے علاقہ میں زیر زمین پانی بھی آلودہ ہو چکا ہے اور وہ مختلف امراض کا شکار چلے آرہے ہیں۔ جعلی موبل آئل کی تیاری اور ناقص میٹریل کے استعمال کو روکنے کیلئے متعدد بار فیکٹری مالکان کو شکایت بھی کی گئی لیکن وہ باز نہیں آئے اور آج یہ دھماکہ ہو گیا۔دوسری جانب مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دریں اثناء ڈی سی او محمد عثمان نے علی پور روڈ پر دھماکے کے باعث چھت اور دیوار گرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔ڈی سی او نے فیکٹری کو فوری طور پر سیل کرنے اور ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔اُنہوں نے ڈی او لیبر، ریسکیو1122اور ڈی او ماحولیات کوہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کی تمام فیکٹریوں کا از سر نو جائزہ لیکر اُنکی مفصل تفصیل تیار کریں۔

مزدور جاں بحق

مزید : صفحہ آخر