سکول آف فزیو تھراپی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا سپورٹس ویک ختم ہو گیا

سکول آف فزیو تھراپی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا سپورٹس ویک ختم ہو گیا

لاہور (پ ر)سکول آف فزیوتھراپی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کھیلوں کا ہفتہ Sports week) اختتام پذیر ہو گیا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلبا و طالبات میں ٹرافیاں ، شیلڈز اور سوینیر ز تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سکول کی پرنسپل صالح سلیم بخاری ، ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر اصغر نقی ، فیکلٹی ممبرز اور سکول کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انسانی صحت میں فزیو تھراپی کی اہمیت اور ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے اور جدید میڈیکل ریسرچ میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بہت سے جسمانی امراض کا بغیر آپریشن فزیو تھراپی کے ذریعے بھی علاج ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے تمام ڈویژنل سطح پر بحالی مراکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مظفر گڑھ میں بحالی مرکز نے کام شروع کر دیا ہے ۔ اس موقع پر پرنسپل صالحہ سلیم بخاری نے سکول کے تدریسی پروگرام بارے تفصیلات بیان کیں اور سکول کے طلبہ کے لئے ہوسٹل ، پیڈہاؤس جاب اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر آج ہی تمام مسائل تحریری طو رپر پیش کر دیں تاکہ جو مسائل فوری حل طلب ہیں ان پر کام شروع کر دیا جائے اور جو لانگ ٹرم ہیں ان کے بارے منصوبہ بندی کی جا سکے ۔

مزید : صفحہ آخر