سشما سوراج کی پاکستانی لڑکے رمضان کوواپس بھیجنے کی یقین دہانی

سشما سوراج کی پاکستانی لڑکے رمضان کوواپس بھیجنے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارت میں مقیم پاکستانی لڑکے محمد رمضان کو پاکستان کے حوالے کرنے کا عندیہ دے دیا، سشما سوراج کہتی ہیں کہ اگر پاکستان رمضان کو اپنے شہری کے طور قبول کرے تو بھارت کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔گیتا کی بھارت واپسی کے بعد دو سال سے بھارت میں مقیم محمد رمضان کی گھر واپسی کی امیدیں بھی روشن ہو گیں، بھارتی وزیر خارجہ نے رمضا ن کو پاکستان بھیجنے کا عندیہ دے دیا، رمضان سے ملاقات میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان کو تسلی دی کہ ان کو جلد پاکستان بھیج دیا جائے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان محمد رمضان کو اپنا شہری مان لے تو بھارت کو کو ئی اعتراض نہیں ہو گا، نو سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ بنگلہ دیش جانے والا محمد رمضان گھر سے بھاگ کر بھارت میں داخل ہو گیا تھا جہاں وہ مختلف ریلوے سٹیشنوں میں وقت گزارتے رہے تاہم ا?ج کل وہ ایک شیلٹر ہوم میں رہائش پزیر ہے۔گیتا کی گھر واپسی کے بعد رمضان کی ماں نے اپنے بیٹے کی واپسی کے لیے بھارتی حکومت سے اپیل کی تھی۔
سشما سوراج

مزید :

صفحہ آخر -