ساڑے چار سال ماہ میں صرف 10 ارب روپے وصول کر سکی

ساڑے چار سال ماہ میں صرف 10 ارب روپے وصول کر سکی

لاہور(نیو ز رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی کو حدف کے حصول میں ناکامی کا سامنا ۔72ارب روپے کے ریونیو ٹارگٹ کے جواب میں 20نومبر تک صرف 9ارب 97کروڑ روپے کی وصولی کی جاسکی۔معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو مالی سال 2014-15کے لیے 95ارب روپے کی وصولی کا حدف دیا گیا۔لیکن محکمے کے لیے یہ حدف حاصل کرنا ناممکن ہوگیا۔ جس پر حکومت نے مالی سال 2015-16کے لیے ریونیو ریکوری کا حدف 95ارب روپے سے بڑھا نے کی بجائے کم کرکے 72ارب روپے کردیا۔ لیکن ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پی آراے کو رواں مالی سال کے دوران بھی ریونیو ریکوری کے حصول میں ناکامی کا سامنا ہے۔ اور مالی سال کے پہلے چار ماہ اور 20دنوں میں 20نومبر تک 72ارب روپے کے اہداف کے جواب میں محض 9ارب 97کروڑ روپے کی ریکوری کی جاسکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی یوں تو صوبے بھر 59قسموں اور ان کی ایک سو 15ذیلی قسموں پر سروسز پر 16فیصد کے تناسب سے جی ایس ٹی وصول کرتی ہے۔اور ٹیکس نیٹ میں شامل سروسز فراہم کرنے والے یونٹس کو ریونیو ادا نہ کرنے پر بحق سرکاری سربمہر کردیا جاتا ہے۔لیکن یہ خصوصاً لاہور اور عموماً راولپنڈی ، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور مری میں کیا جاتا ہے۔جبکہ دیگر بڑے چھوٹے شہروں میں اتھارٹی کا نیٹ ورک اور کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے۔بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی کے پاس ایک طرف سٹاف کی کمی ہے۔ تو دوسری طرف انفراسٹرکچر بھی نہیں ہے۔جس کی وجہ سے ایک ہی نوعیت کا ٹیکس لاہور میں کاروبار کرنے والے ادا کرتے ہیں۔ تو چھوٹے شہروں میں ایسے ہی کاروباری افراد ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔اور ادائیگی سے بچ نکلتے ہیں۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ایڈیشنل کمشنر عائشہ رانجھا کا کہنا تھا کہ کام جاری ہے۔ اور محکمے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے سنجیدہ کاوشیں کی جارہی ہیں۔عائشہ رانجھا کا مزید کہناتھا کہ پی آر اے حدف کے حصول میں سرگرم ہے۔ اور 30جون تک حدف حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...