چین سے موبائل فونز کی در آمد پر عائد ریگولیٹر ڈیوٹی بحال

چین سے موبائل فونز کی در آمد پر عائد ریگولیٹر ڈیوٹی بحال

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چین سے موبائل فونز کی درآمد پر عائد ریگولیٹر ڈیوٹی بحال کردی ہے ۔جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے یہ کارروائی وزارت قانون کی انٹراکورٹ اپیل پرکی ہے ، وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے چائنہ سے درآمد شدہ موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو غیرقانونی قرار دیا ہے ، سنگل بنچ کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متصاد م ہے، سپریم کورٹ اسی معاملے میں سندھ ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کو برقرار رکھتے یہ قرار دے چکی ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کئے جانے سے متعلق جاری ہونے والے تمام ایس آراوز قانونی ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے، عدالت نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی، عدالت نے موبائل درآمد کرنے والے نجی کمپنی کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

ڈیوٹی بحال

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...