تاجروں نے مقدمات ہارنے پر دہشتگردقرار دینے کا منی لانڈرنگ بل مسترد کر دیا

تاجروں نے مقدمات ہارنے پر دہشتگردقرار دینے کا منی لانڈرنگ بل مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اسد اقبال )سینٹ میں پیش کیے جانے والے منی لانڈرنگ بل کے تحت ٹیکس مقدمات ہارنے والے صنعتکاروں اور تاجروں کو دہشت گرد قرار دے کر قانون سازی کر نے کے اس معاملے کو ملک کے ممتاز صنعتکارو ں اور تاجروں نے یکسر مستر د کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کا فیصلہ گردش زر کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن جائے گا او ر جائز طریقے سے زرمبادلہ لانے اور لے جانے والے افراد ملکی معیشت کی تر قی میں اپنا حصہ ڈال نہیں پائینگے۔ حکو مت کی معاشی پالیسیاں معیشت دوست نہیں بلکہ معیشت دشمن ہیں جس سے کاروباری افراد میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔لہذا حکو مت ایسے کالے قانون کو رائج کر نے کی بجائے ریو نیو میں اضافے کے لیے ایسے تھنک ٹینک اقدامات اٹھائے جس سے سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں اور ملکی معیشت صحیح سمت چل سکے ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹر یڈ کے چیئر مین عبدالباسط ،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز، قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی ، دی انجینئر ز پاکستان کے جنرل سیکر ٹری سلیم اللہ سعید ، انجمن تاجران پنجاب کے صدر چوہدری محبو ب سر کی اور لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے ایگزیٹو ممبر عدنان بٹ نے کہا کہ سینٹ میں منی لانڈرنگ کا مجوزہ بل کاروبار کش ہے کیو نکہ ٹیکس مقدمات ہارنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کو دہشت گر د قرار دینے کا قانو ن ملکی معیشت کر تباہ کر دے گا جس کی بھر پور مذ مت کر تے ہیں ۔واضح رہے کہ ریو نیو میں اضافے کے لیے ایسے کالے قانون دنیا بھر میں مو جود نہ ہے لہذا حکو مت منی لانڈرنگ بل کوواپس لینے کے لیے اپنا کر دار ادا کر ے نہ کہ اس پر بحث کر کے کاروباری افراد میں تشو یش کی لہر دوڑائی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -