بینظیر قتل کیس مارک سیگل کے ویڈیو لنک بیان کے خلاف مشرف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بینظیر قتل کیس مارک سیگل کے ویڈیو لنک بیان کے خلاف مشرف کی درخواست پر فیصلہ ...

راولپنڈی (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت میں بینظیر قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک پر بیان کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا‘ پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مارک سیگل کے ویڈیو لنک بیان میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے‘ ویڈیو لنک بیان سے دنیا سمجھے گی کہ پاکستان غیر محفوظ ہے‘ مارک سیگل کو پاکستان طلب کرکے بیان ریکارڈ کرایا جائے۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت ہوئی مارک سیگل کے ویڈیو لنک پر بیان کے حوالے سے مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بینظیر قتل کیس کا ٹرائل الجھایا جارہا ہے۔ مارک سیگل کے ویڈیو لنک بیان میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے‘ ویڈیو لنک بیان سے دنیا سمجھے گی کہ پاکستان غیر محفوظ ہے‘ مارک سیگل کو پاکستان طلب کرکے بیان ریکارڈ کرایا جائے۔ پراسیکیوٹر کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا کہ تین ماہ کی محنت کے بعد مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ بیان قلمبند کرتے وقت تو مشرف کی قانونی ٹیم نے اعتراض نہیں کیا تھا۔ عدالت نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

بینظیر قتل کیس

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...