ترک رکن پارلیمنٹ جس نے اپنی بیٹی پاکستان میں ہی بیاہ دی کیونکہ۔۔۔

ترک رکن پارلیمنٹ جس نے اپنی بیٹی پاکستان میں ہی بیاہ دی کیونکہ۔۔۔

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی سیاسی جماعت ایچ ڈی پی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہونیوالی ہدیٰ کایاکا پاکستان سے بھی خاص تعلق ہے ، وہ خود پاکستان میں ایک سال جبکہ ان کا بیٹاسات سال مقیم رہااوراْنہوں نے اپنی صاحبزادی کی شادی بھی پاکستان میں ہی کی تھی جس کا انکشاف خوداْنہوں نے کیااور بتایاہے کہ وہ پاکستان کا اپنا گھر تصورکرتی ہیں ، پاکستانی لوگوں کابرتاؤ بڑامشفقانہ ہے۔بی بی سی کے گفتگوکرتے ہوئے ہدیٰ کایا نے بتایاکہ 90کی دہائی میں ترکی میں خواتین کے سکارف پہننے پر پابندی تھی لیکن سکارف پہننے کے حق کے لیے جدوجہد اور میرے مضامین کی وجہ سے مجھ پر اور میرے اہلخانہ پر بڑا مشکل وقت تھا اورایسے مقدمات بنادیے گئے جن میں سزائے موت بھی ہو سکتی تھی۔اس ساری صورتحال میں ایک سال کیلئے پاکستان کے شہرلاہور میں پناہ لے لی جہاں کے لوگوں نے بہت خیال رکھا تھا۔اْنہوں نے بتایاکہ 2005 ء میں دوبارہ پاکستان گئی تھی جب وہاں بہت خوفناک زلزلہ آیا تھا ، واپس آنے سے پہلے میں نے لاہور میں اپنی بیٹی کی شادی ایک پاکستانی سے کر دی تھی اور شادی کے موقع پرمہندی سمیت پاکستانی رسومات کی پیروی کی تھی تاہم یہ واضح نہیں کیاکہ دولہا کون تھا؟، پاکستان میں زلزلے جیسی مصیبتوں پر دکھ ہوتاہے ، وہاں کے لوگوں سے دوستی اور برادرانہ تعلق ہے۔ہدیٰ کایاکے بیٹے نے بتایاکہ پاکستان میں جب موجود تھے تو بہت چھوٹاتھا لیکن لوگوں نے بڑامشفقانہ برتاؤکیا۔ پاکستان کے کھانے سب سے مختلف ہیں اور مجھے پاکستانی کھانے بالخصوص چنے اور بریانی بہت یاد آتے ہیں۔پاکستان کے آم بھی بڑے یادآتے ہیں۔ ہدیٰ کایا نے بتایاکہ اْن کی صاحبزادیاں نمکو اور مہندی ہمیشہ پاکستان سے ہی منگواتی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...