تلور کے شکار پر پابندی کی تجویز ناقابل عمل، افزائش متاثر ہو سکتی ہے،سیکرٹری قانون

تلور کے شکار پر پابندی کی تجویز ناقابل عمل، افزائش متاثر ہو سکتی ہے،سیکرٹری ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے تلور کے شکار پر پابندی کی تجویز ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکار پر پابندی سے تلور کی افزائش نسل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری قانون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تلور کی افزائش پر عرب شہزادے تعاون کر رہے ہیں۔ وہ اگر 100 تلور کا شکار کرتے ہیں تو 1000 کی افزائش کر رہے ہیں اس لئے شکار پر پابندی سے تلور کی افزائش نسل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ سیکرٹری قانون کا مزید کہنا تھا کہ شکار پر پابندی کے باعث عرب ممالک کیساتھ تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...