جہاز میں جگہ نہ ملی ،فن لینڈ کے وزیراعظم نے ٹائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر سفر کیا
ہلسینکی (مانیٹرنگ ڈیسک )فن لینڈ کے وزیراعظم ایک ایسے مسئلے کا شکار ہو گئے جو اب سے پہلے کبھی سننے میں نہیں آیا۔ہوایوں کہ فن لینڈ کے وزیراعظم جوہا سپلاکو دارالحکومت ہیلسینکی سے شمالی قصبے اولو جانے کیلئے جہاز کے ٹائلٹ میں سر کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ فن لینڈ کے وزیراعظم جوہاسپلا کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ شمالی قصبے اولو جانا تھا لیکن دونوں صحت او ر معاشرتی فلاح کے مسائل میں اس قدر الجھے کہ متعدد پروازوں کا وقت گزر گیا ہنگامی طور پر ایک فلائٹ دستیاب تو ہو گئی لیکن اس میں صرف ایک سیٹ کی موجودگی ایک نیا امتحان بن گئی۔وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اور فلائٹ کو غنیمت جانتے ہوئے وزیراعظم فن لینڈ بمعہ اہلیہ اس میں سوار ہو گئے اور بیوی کو سیٹ فراہم کر کے خود ایک گھنٹے تک کا فاصلہ ٹائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر طے کیا۔