گھریلو ملازمہ نے چوری چھپے عرب کفیل کے موبائل سے 14ہزار درہم کی کالز کر دیں

گھریلو ملازمہ نے چوری چھپے عرب کفیل کے موبائل سے 14ہزار درہم کی کالز کر دیں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)غیرملکی گھریلو ملازمہ نے انٹرنیشنل ٹیلی فون کالز کرکے عرب کفیل کو مشکل میں ڈال دیا۔شہری کی درخواست پر دبئی کریمینل کورٹ نے کیس کی سماعت شروع کر دی ہے۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا کی 32سالہ ملازمہ نے اپنے کفیل کا موبائل فون چْرایا اور 14000درہم مالیت کی انٹرنیشنل ٹیلیفون کالز کر ڈالیں،اس کے موبائل فون سے زیادہ تر کالیں انڈونیشیا میں کی گئیں۔ کفیل نے جب 14000درہم کا بل دیکھا تو دنگ رہ گیا ،اس نے پولیس اور اتیسیلات سروس کو اپنی ملازمہ کیخلاف شکایت کر دی۔عرب شہری نے پولیس کو بتایا ہے کہ ہم اس کے علاوہ اور کوئی ملازمہ نہیں رکھتے اسی نے ساری کالیں کیں، وہ میرے لینڈ لائن نمبر سے فون کرتی تھی تاہم میں نے اس پر اسے معاف کر دیا تھا۔ پولیس نے گھر آکر ملازمہ سے تفتیش کی تو اس نے اپنی جیت سے موبائل فون نکال کر انہیں تھما دیا تاہم اس میں سم نہیں تھی۔ملازمہ نے بتایا کہ اس نے اس موبائل فون سے کوئی انٹرنیشنل کالز نہیں کیں ، میں نے صرف موبائل کا کال ٹرانسفر کے لئے استعمال کیا۔کفیل کا موبائل الماری میں ہی رہ گیا تھا اورالماری کھلی رہ گئی تھی۔امکان ہے عدالت اگلے ماہ کیس کا فیصلہ سنا دے گی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...