امریکہ سے زلزلہ متاثرین کیلئے43 ہزار کلو امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا
لاہور(آئی این پی) امریکہ سے زلزلہ متاثرین کیلئے43 ہزار کلو امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا‘ امدادی سامان پی آئی اے کے طیارے پر لاہور ایئرپورٹ پہنچا‘ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے لئے اندرون و بیرون ملکوں سے سامان پہنچانے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پیر کو پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق امریکہ سے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے لاہورپہنچا دیاگیا ۔ امدادی سامان علامہ اقبال انٹرنیشنل اےئرپورٹ پر آرمی میڈیکل ٹیم کے حوالے کیا گیا ۔امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات شامل ہیں ،جن کا کل وزن 43 ہزار کلوہے