دھاندلی کا شور مچانے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ کی کھانا پڑی ، رانا ثناء اللہ

دھاندلی کا شور مچانے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ کی کھانا پڑی ، رانا ...

فیصل آباد (آئی این پی) پنجاب کے وزیر قانون راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ کی کھانا پڑی‘ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کوئی گروپ نہیں۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مراحل میں پرامن اور شفاف الیکشن ہوئے ہیں اور کسی نے الیکشن پراسیس کو چیلنج نہیں کیا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور گروپ نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصل آباد کے ہسپتالوں میں حکومت پنجاب نے اربوں روپے لگائے ہیں البتہ ڈاکٹرز کی کمی ہے جسے جلد ہی دور کر دیا جائے

ثناء اللہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر