پا کستان اسٹیل کی تنخواہیں فی الفور اداکی جائیں، اسداللہ بھٹو

پا کستان اسٹیل کی تنخواہیں فی الفور اداکی جائیں، اسداللہ بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل ملازمین کی تنخواہیں فی الفور اداکی جائیں کرپٹ مافیا کا فوری احتساب کیا جائے ، ادارے کو چلانے کے حوالے سے حکومت فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے یہ بات نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے ملازمین پاکستان اسٹیل کے احتجاجی دھرنے سے یکجہتی کرتے ہوئے کہی انھوں نے مزید کہا کہ تنخواہیں وقت پر ادا کی جارہی ہوں تب بھی مہینے کا آخری ہفتہ مشکل سے گزرتا ہے لیکن یہاں تو چار ماہ ہونے کو ہیں لیکن کو ئی پر سان حال نہیں. جماعت اسلامی اس مسئلے کو پہلے بھی اٹھاچکی ہے .ہم سینٹ اور قومی اسمبلی میں اس مسئلے کواٹھائیں گے اور ملک کے واحد فولا د ساز ادارے کو دوبارہ سے چلائیں گے .اس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاسلو کے جنرل سیکریٹری ظفر خان نے کہا کہ ہر ہفتے ہونے والی ای سی سی کی میٹنگ پچھلے دو ہفتہ سے نہیں ہوئی اور ملازمین فا قہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ اگر اس ہفتہ بھیای سی سی کا اجلاس نہیں ہوا یا پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو اب ملازمین کا بھی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے. لہذا یہ احتجاجی دھرنا 25 نومبر تک ملتوی کرتے ہیں لیکن ملازمین کی تنخواہوں ، ادارے کو چلانے اور کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کے حوالے سے فوری فیصلے نہ کیے گئے تو ملازمین انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔ اس احتجاجی مظاہرے سے صدر پاسلو حاجی خان لاشاری، اکبر ناریجو، شوکت کورائی ، تنویر ایوب ، افتخار عباسی ودیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پی ایف اور گریجوٹی کی مد سے ملازمین کے 45 ارب غیر قانونی طور پر استعمال کیے جاچکے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین اپنی ہی کنٹری بیوشن سے لون نہیں لے پارہے اور ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے محروم ہیں . لہذاء فوری طور پر احتساب کے ذریعے لوٹی گئی رقم وصول کرکے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کیئے جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...