سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس مقبول میمن جج تعینات

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس مقبول میمن جج تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت کے لیے مقبول میمن کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیا گیاہے۔اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نوشابہ قاضی کے تبادلے کے باعث کورٹ خالی تھی جس کے باعث سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت کئی مرتبہ ملتوی ہوئی ۔مقبول میمن کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعیناتی بعد کیس کی آئندہ سماعت اب 5 دسمبر کو ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر