سپریم کورٹ سے استدعا ہے رائل پام کیس ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے ،سعد رفیق

سپریم کورٹ سے استدعا ہے رائل پام کیس ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے ،سعد رفیق

لاہور( خبر نگار خصوصی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو حادثہ اوور سپیڈ ہونے کے باعث پیش آیا اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ایک دو روز میں موصول ہو جائے گی،سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ رائل پام کے حوالے سے کیس کوترجیحی بنیادوں پر سنا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ واضح طور پر کہہ چکا ہوں رائل پام کی ڈیل بد نیتی پر مبنی تھی اور اس کی کسی صورت حمایت نہیں کرتے ۔ صرف ایک جماعت کو نوازنے کیلئے سارا معاملہ کیا گیا ۔ حکومت میں آنے کے بعد سپریم کورٹ میں منجمد شدہ اس مقدمے کو دوبارہ شروع کرایا اوراب عدالت سے اپیل ہے کہ اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے ۔ہمارے وکلاء کے دلائل کے بعد فاضل عدالت نے پاکستان ریلویز کو حکم دیا کہ وہ اپنی طرف سے بزنس پرپوزل پیش کرے ،ہم ہرگز تیار نہیں تھے موجودہ رائل پام کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر یں تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہم نے بزنس پرپوزل جمع کروائی جس کے مطابق اگر عدالت عظمی فیصلہ دیتی ہے تو محکمے کو نہ صرف ڈیفالٹ کی رقم ہمیں ملے گی بلکہ ریلوے کی اراضی بھی ہماری حوالے ہو سکے گی جس کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کریں گے تاہم حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے ۔

سعد رفیق

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...