بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں11ماہ کی معصوم بیٹی کوقتل کرنے والے ملزم عامر کو3دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔پیرکوملزم عامر کو سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد اسحاق کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز 11 ماہ کی بیٹی ماہ نور کو قتل کردیا تھا۔پولیس نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذاملزم کو 10روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا جس پر عدالت نے پولیس کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامرکوتین دن جے جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ ملزم عامرنے ملزم نے گزشتہ روزسرجانی ٹاؤن میں 11 ماہ کی بیٹی ماہ نور کو قتل کردیا تھا۔ملزم کے خلاف اسکی بیوی ثمرین نے تھانہ سرجانی ٹاؤن میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ ملزم عامرنے 11ماہ کی ماہ نور کو تشددکرکے قتل کردیا ہے۔ملزم عامرکے خلاف دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...