کراچی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20ملزمان گرفتار

کراچی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار کیے گئے ملزمان ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب افراد میں شامل تھے ۔ملزمان کے خلاف اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر