دنیش کنیریا کیس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی

دنیش کنیریا کیس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے دنیش کنیریا کیس کی سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔انگلش کرکٹ بورد کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ نے درخواست دائر کی گئی تھی کہ دنیش کنیریا پر لیگ میچز میں میچ فکسنگ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا لیکن انہوں نے جرمانہ ادا نہیں کیا جو کہ اب ڈیڑھ لاکھ پونڈ تک پہنچ گیا ہے لہذا دنیش کنریا کی جائیداد ضبط کرکے یہ جرمانہ ادا کرایا جائے اس درخواست پر عدالت نے دینش کنیریا کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں جس میں مزید ایک اور نجی بنک نے اپنی رپورت عدالت میں جمع کرائی ہے کہ ان کے بنک میں موجود دنیش کنیریا کے اکاونٹ میں ایک ہزار روپے ہیں جبکہ عدالت نے دوسرے نجی بنک کی جانب سے تفصیلات جمع نہ کرانے پر بنک کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 1.4 دسمبر تک ملتوی کردی درخواست کی سماعت سندھ ہا ئی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے کی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...