ساہیوال،یونین کونسل 6سے ن لیگ کے امیدوار 2ووٹوں سے کامیاب
ساہیوال(بیورورپورٹ )ریٹر ننگ آفیسر ساہیوال خالد خاں نے میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل نمبر 6کے یونین کونسل کے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چیئر مین حاجی لطیف کو اور اظہر علی گو گا وائس چئیر مین کو دو ووٹوں سے منتخب قرار دے دیا ہے اور ڈسٹر کٹ رٹر ننگ آفیسر کو ریٹر ننگ آفیسر یونین کونسل 6نے پریزائڈنگ آفیسروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی ہے ریٹر ننگ آفیسر نے لیٹر میں تحریر کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 64بنات الاسلام سکول کے پولنگ اسٹیشن میں پریزئڈنگ آفیسر نوید اطہر نے فارم 11میں 38ووٹ مسترد ظاہر کئے پولنگ اسٹیشن نمبر 69ننگل انبیاء سکول کی پریزائڈنگ آفیسر رخسانہ فیصل نے عورتوں کے 47ووٹ مسترد ظاہر کئے جو ووٹوں کے تھیلے سے بر آمد نہ ہوئے۔پائلٹ سکول فار گر لز سمیرا انعم نے پولنگ اسٹیشن سے 38ووٹ مسترد ظاہر کئے جبکہ تھیلے میں 37بر آمد ہوئے ۔پولنگ اسٹیشن نمبر 67سے نگہت تر مذی نے 33مسترد ووٹ طاہر کئے جبکہ تھیلے میں 30ووٹ نکلے ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کے دوران مسترد شدہ ووٹوں میں سے 25ووٹ درست بھی پائے گئے اور متعلقہ امیدوار وں کے حاصل کر دہ ووٹوں میں شامل کر دئے گئے ہیں رٹر ننگ آفیسر ساہیوال نے ڈی سی او ساہیوال سے سفارش کی ہے کہ مذ کورہ بالا چاروں پریزائڈنگ آفیسرز کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ایک اور فیصلہ میں ریٹرنگ آفسر یونین کونسل نمبر 40 نے غیر سرکاری اور غیر حتمی رزلٹ کا اعلان کر دیا اس حلقہ سے آزاد امیدوار میاں حسین علی رامے 4246 ووٹ لیکر کامیاب قرار دے دیے گے جبکہ دوسرے نمبر پر محبوب احمد 2872 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا اس سے قبل ریٹرنگ آفسر نے اس حلقے کا رزلٹ روک رکھا تھا یہ اس حلقہ سے میا ں حسنین 1374 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے جبکہ وارڈ نمبر 1 سے نور احمد وارڈ نمبر 2 سے محمد راشد اقبال وارڈ نمبر 3چوہدری قاسم سعید وارڈ نمبر 4 سے یاسر رفیق وارڈ نمبر 5 سے محمد آصف اور وار ڈنمبر 6 سے نیاز احمد کامیاب قرار پائے اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کا کوئی بھی امید وار کامیاب نہ ہوسکا ۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی عبد الطیف دو ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور امیدوار کے حامیوں نے خوب جشن منایا۔