خیبرپختونخوا میں 2018تک 1ارب 21کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ،عمران خان

خیبرپختونخوا میں 2018تک 1ارب 21کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ،عمران خان

ڈی آئی خان (آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختوخوا حکومت نے سال 2018تک صوبے میں 1ارب20کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقر ر کر رکھا ہے ،درخت لگانے کا مقصد صوبے کو گلوبل وارمنگ کو روکنا ہے ،پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہے ملک میں زیادہ درخت لگا کر گلوبل وارمنگ کو روکا جاسکتا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کے کئی ممالک متاثر ہورہے ہیں اور پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہے، خیبرپختونخوا حکومت 5 سال کے دوران صوبے میں ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائے گی اور یہ ٹارگٹ 2018 تک پورا کرلیا جائے گا جب کہ اب تک 10 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ اگرچاہے تو خیبرپختونخوا میں لگائے گئے درختوں کو آکر دیکھ سکتا ہے یہ کوئی دعویٰ نہیں بلکہ حقیقت ہے اورسیٹیلائٹ کے ذریعے جنگلات کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، اسی کے ساتھ صوبے میں ٹمبر مافیا کے خلاف مسلح فورس بھی بنارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ صوبے میں قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرا کے درخت لگا رہے ہیں صوبے بھر میں جتنی بھی زمین قبضہ مافیہ کے قبضے میں ہے اس کی مانٹیرنگ کر رہے جلد واگزار کرا کے وہاں بھی درخت لگائیں گت جنگلات کی حفاظت اور ٹمبر مافیا کے مقابلے کے لیے خصوصی پولیس قائم کی ہے صوبے کو ماحول کے تاثرات سے محفوظ بنانے کے لیے جنگلات کو بڑھائیں گے اور صوبے کے جنوبی علاقے میں 10سے12چھانگا مانگا بنائیں گے خیبر پختوخوا کی پولیس مثالی ہے کارکردگی تمام صوبوں کی پولیس سے بہتر ہے خیبر پختوخوا میں جرائیم کی شرح میں60 فیصد کمی واقع ہو رہی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...