جمیل الدین عالی کی خدمات کو یاد رکھاجائیگا،وزیراعلیٰ سندھ

جمیل الدین عالی کی خدمات کو یاد رکھاجائیگا،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ممتاز شاعر ادیب و دانشور جمیل الدین عالی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو اردو ادب کیلئے ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمیل الدین عالی کی اردو ادب اور ملک کیلئے کی گئی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ ایک باکمال شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ عالی صاحب کے تخلیق کئے گئے ملی نغمے قوم کے ہر بچے کو برزبانی یاد ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کی مغفرت کیلئے باری تعالیٰ کے حضور میں دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہہ عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...