کبھی میں دبئی میں تھا ،اب زرداری وہاں پر رہیں گے،ارباب رحیم

کبھی میں دبئی میں تھا ،اب زرداری وہاں پر رہیں گے،ارباب رحیم

کراچی (نعیم الدین) کبھی کے دن بڑے ہوتے ہیں کبھی کی راتیں ، کبھی میں دبئی رہتا تھا، آج زرداری دبئی میں ہیں اور میں یہاں ہوں۔ اور اب میں انشاء اﷲ یہاں ہی رہوں گا، وہ وہاں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بارے میں وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ وہ ملتوی ہوسکتے ہیں یا نہیں، لیکن فی الحال ایسے آثار نہیں نظر آرہے کہ ملتوی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے لیے لیاری کے علاقے میں بھی سندھ کے جیسے حالات دہرائے جاسکتے ہیں۔ اربا ب غلام رحیم نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات بھی انتہائی پُرامن ماحول میں ہوں اور جوبھی جماعت کے نمائندے کامیاب ہوں،ان کو عوام کی نمائندگی کا حق حاصل ہو۔

مزید : کراچی صفحہ اول